اگر ایک طرف عیسائی اور دیگر مشرکین اللہ کے ساتھ شرک کرکے ظلم عظیم کے مرتکب ہورہے ہیں۔ کرسمس جیسے شرکیہ رسم و رواج منا کر اللہ تعالی کی شان میں گستاخی کررہے ہیں تو دوسری طرف اللہ جل جلالہ کی تمام مخلوق سوائے کافروں کے آسمانوں اور زمینوں میں اس کی پاکی بیان کررہی ہے۔ آسمان میں اللہ کے فرشتے ، سورج ، چاند و ستارے اللہ کی حمد و ثناء میں مشغول ہیں اور سجدہ کرتے ہیں اور زمین میں پرند و چرند اور تمام چیزیں اللہ کی تسبیح میں مشغول ہیں۔
الحمد للہ! اللہ کے موحد بندے ، اس کے ساتھ شرک کرنے والوں کے دشمن اور توحید کے علمبردار ہمیشہ سے زمین پر موجود رہے ہیں۔
25 دسمبرکو میری کرسمس کہہ کر اگر اللہ جل جلالہ کی شان میں گستاخی کی جاتی ہے تو پھر اللہ کی تسبیح و تعریف اور اس کی واحدانیت کا اقرار کرکے ہم توحید کا پیغام بھی پھیلا سکتے ہیں۔
تمام بھائیوں و بہنوں سے گذارش ہے کہ وہ اس کو خوب پھیلائیں۔
جزاکم اللہ خیرا —
No comments:
Post a Comment